🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

پیشانی پرنشانِ سجدہ کا حکم

🔖 SF-514 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 104 06 Sep 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی خادم العلما حاجی عزیز احمد خان ، خطیب مسجد سوداگران · از مہو با ضلع ہمیر پور
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل سوال میں :

ایک مقرر صاحب اپنی تقریر کے دوران فرماتے ہیں جس کی پیشانی پر سجدوں کا سیاہ داغ پڑ جاتا ہے اس کی یہ پہچان ہے کہ اس کا دل ہی سیاہ ہو گیا ہے یہ بات کہاں تک درست ہے۔ کیا ”سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ “ سے یہی مراد ہے؟ اس آیت شریف کے معنی اور مطالب سے واقف کیا جائے ۔ ایک شاعر اپنا خیال ظاہر کرتا ہے۔ (معاف کیا جائے میں دو چار حرف شناس ہوں ، زائد نہیں ) ۔ وہ یہ کہ میرے ماتھے پہ سجدوں کا نشان تو دیکھ لے رضوان میں اپنے جنتی ہونے کی یہ پہچان لایا ہوں ۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

اس بارے میں تحقیق یہ ہے کہ دکھاوے کے لیے قصدًانشان پیدا کرنا حرام و گناہ کبیرہ ہے اور وہ نشانی استحقاقِ جہنم کا نشان ہے۔ پس ایسے شخص کی سیاہ پیشانی سیاہ قلبی پر دلالت کرتی ہے۔ اور اگر کثرت سجود کے سبب وہ نشانی پڑ گئی تو اگر اس سے مقصو دریا اور دکھاوا تھا تو یقیناً ایسا کرنے والا مستحق نار ہے ۔ لیکن اگر ریا مقصود نہیں بلکہ خالصاً لوجہ اللہ کثرت سجود کے سبب نشان پڑ گیا اور اس کی توجہ ریا کی طرف قطعا نہیں تو یہ نشان مذموم نہیں بلکہ محمود ہے۔ ریا کا تعلق نیت سے ہے اور نیت کا حال اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے۔ اس لیے ہم اس پر ریا کاری کا حکم نہیں لگا سکتے، جب تک کسی دلیل خارجی سے اس کا ریا کار ہونا ثابت نہ ہو جائے ۔ ایک جماعت کے کے نزد یک آیت کریمہ میں اس کی تعریف موجود ہے امید ہے کہ قبر میں فرشتوں کے لیے اس کے ایمان و نماز کی نشانی ہو، اور قیامت کے دن یہ نشان آفتاب سے زیادہ نورانی ہو بشرطیکہ عقیدہ اہلِ سنت و جماعت کے مطابق ہو ورنہ بد مذہب کی کسی عبادت پر نظر نہیں ہوتی۔ ابن ماجہ کی حدیث سے جس کا مفہوم یہی ہے کہ ”حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس دھبے کو خارجیوں کی علامت قرار دی ہے۔“ حاصل تحریر یہ ہے کہ اگر وہ نشان بد مذہب میں ہے تو مذموم اور سنی صحیح العقیدہ میں اگر ریا کے لیے ہے تو مذموم اور اگر ریا سے پاک ہے تو محمود ”سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ“ ان کی نشانی ان کے چہروں میں ہے سجدے کے اثر سے۔ اس نشانی سے مراد وہ نور ہے جو سجدے کی برکت سے قیامت میں اس سے چہرے منور ہوں گے۔ حدیث میں ہے: عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رضی الله عنه  قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله ﷺ ﴿ سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ﴾ [الفتح: 29] قَالَ: النُّورُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ۔  (المعجم الأوسط للطبراني – الطبراني (ت ٣٦٠)، ج 4، ص 371، باب العين، من اسمه عبد الله، دار الحرمين - القاهرة)  یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نشان کو سجود کی تفصیل میں فرمایا کہ وہ چہروں کا نور مراد ہے۔ بہر حال مقرر صاحب کو ہر ایک کے لیے نشان سجدہ کو سیاہ قلبی پر محمول نہیں کرنا چاہیے، یہ ان کے لیے ہے جو بد مذہب و بد عقیدہ ہیں۔ ورنہ متقدمین و متاخرین میں بہت سے ایسے اولیائے کاملین و علمائے عارفین گزرے ہیں جن کی پیشانی پر نشانِ سجدہ موجود تھے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۸ ؍ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ345
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-514

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅