قبلہ و کعبہ بزرگ محترم صاحب جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک پیر صاحب کا یہ کہنا کہ روزانہ ملاقات کے لیے بزرگان دین آتے ہیں، کیا یہ بات کسی طرح صحیح ہے کیا ؟ ایسی گندی و ناپاک جگہ پر اولیائے کرام تشریف فرما ہو سکتے ہیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
بزرگانِ دین کا کسی سے ملاقات کر لینا ان کی عنایات پر موقوف ہے۔ وہ جسے چاہیں شرفِ زیارت سے نوازیں۔ لیکن پیر صاحب مذکور کا اعلان کرنا کہ بزرگانِ دین ہم سے ملاقات کے لیے آیا کرتے ہیں۔ بالفاظ دیگر اپنی کرامت و ولایت کا اعلان کرنا ہے حالاں کہ ولی اپنی ولایت کو چھپاتے ہیں۔ لہذا پیر صاحب کا قول شریعت کی کسوٹی پر ثابت نہ ہونے کی وجہ سے نامعتبر ہوگا۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔