میں یہ اقرار نامہ اپنی رضا و خوشی سے لکھوا رہا ہوں :
میں اپنی زوجہ یعنی بیوی کو نان و نفقہ ہر ماہ بطور خرچ چالیس روپیہ بحالت صحت نہ دوں تو میری بیوی زاہدہ خاتون کو اختیار ہے کہ تین ماہ انتظار کرنے کے بعد کچھ دیندار لوگوں کے سامنے اپنا بیان دے کر نکاح کر لینے کا اسے حق حاصل ہوگا یعنی اس پر تین طلاق پڑ جائے گی۔
گواہان : محمد ہارون ولد خلیل، محمد صدیق ولد نصیر میاں ، نور محمد ولد ابراہیم ، ثناء اللہ ولد ممتاز علی ، شاہ محمد سیٹھ بالم سیٹھ، کامل، شوکت مستقیم وغیرہ وغیرہ ناگپور ۔
میرے لوگوں کے سامنے عبدالحفیظ کے بابت دو مرتبہ پنچایت ہوئی اور سب باتیں میرے سامنے آئیں بلکہ ہم لوگوں نے بھی بہت کچھ سمجھایا اور ہم لوگوں کے سامنے دس روپیہ ہفتہ کا بھی دینے کا وعدہ کیا لڑکی واسطے ، مگر اس پر بھی قائم نہ رہا اور صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو لڑ کا حقیقت میں نالائق ہے۔ عرصہ تین سال کے قریب ہو رہا ہے نہ تو گھر جاتا ہے نہ تو اپنی بیوی کو خرچ دیتا ہے اور کسی کے کہنے پر عمل بھی نہیں کرتا ہے۔ فقط والسلام مع الاکرام - بقلم محمد فاروق ولد محمد خلیل احمد
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورت ِمسئولہ میں اگر عبد الحفیظ بحالت صحت تین ماہ تک اپنی شرط پوری نہ کرے گا تو اس کی بیوی زاہدہ خاتون پر تین طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ پھر یہ شرط اگر پہلی تاریخ کو لگائی تھی اگر چہ عصر کے وقت ہو تو مہینے کا شمار چاند سے ہوگا۔ ورنہ ہر مہینہ تیس دن کا قرار دیا جائے گا۔ اس کے بعد زاہدہ خاتون کو اختیار ہوگا کہ عدت گزار کر جہاں چاہے نکاح کرے۔ ہاں شوہر اول عبدالحفیظ کے لیے بغیر حلالہ حلال نہ ہوگی ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔