🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طلاق

اگر شوہر کسی شرط پر دوسرے نکاح کا اختیار دے تو کیا حکم ہے؟

🔖 SF-472 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 79 21 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی عبد الحفيظ ولد محمد حنيف · از سیف آباد، پرتاب گڑھ · تاریخ ۲۰ ؍ جولائی ۱۹۷۲ ء
❓
सवाल

میں یہ اقرار نامہ اپنی رضا و خوشی سے لکھوا رہا ہوں :
میں اپنی زوجہ یعنی بیوی کو نان و نفقہ ہر ماہ بطور خرچ چالیس روپیہ بحالت صحت نہ دوں تو میری بیوی زاہدہ خاتون کو اختیار ہے کہ تین ماہ انتظار کرنے کے بعد کچھ دیندار لوگوں کے سامنے اپنا بیان دے کر نکاح کر لینے کا اسے حق حاصل ہوگا یعنی اس پر تین طلاق پڑ جائے گی۔
گواہان : محمد ہارون ولد خلیل، محمد صدیق ولد نصیر میاں ، نور محمد ولد ابراہیم ، ثناء اللہ ولد ممتاز علی ، شاہ محمد سیٹھ بالم سیٹھ، کامل، شوکت مستقیم وغیرہ وغیرہ ناگپور ۔
میرے لوگوں کے سامنے عبدالحفیظ کے بابت دو مرتبہ پنچایت ہوئی اور سب باتیں میرے سامنے آئیں بلکہ ہم لوگوں نے بھی بہت کچھ سمجھایا اور ہم لوگوں کے سامنے دس روپیہ ہفتہ کا بھی دینے کا وعدہ کیا لڑکی واسطے ، مگر اس پر بھی قائم نہ رہا اور صحیح معنوں میں دیکھا جائے تو لڑ کا حقیقت میں نالائق ہے۔ عرصہ تین سال کے قریب ہو رہا ہے نہ تو گھر جاتا ہے نہ تو اپنی بیوی کو خرچ دیتا ہے اور کسی کے کہنے پر عمل بھی نہیں کرتا ہے۔  فقط والسلام مع الاکرام - بقلم محمد فاروق ولد محمد خلیل احمد

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــاب

صورت ِمسئولہ میں اگر عبد الحفیظ بحالت صحت تین ماہ تک اپنی شرط پوری نہ کرے گا تو اس کی بیوی زاہدہ خاتون پر تین طلاق مغلظہ واقع ہو جائے گی۔ پھر یہ شرط اگر پہلی تاریخ کو لگائی تھی اگر چہ عصر کے وقت ہو تو مہینے کا شمار چاند سے ہوگا۔ ورنہ ہر مہینہ تیس دن کا قرار دیا جائے گا۔ اس کے بعد زاہدہ خاتون کو اختیار ہوگا کہ عدت گزار کر جہاں چاہے نکاح کرے۔ ہاں شوہر اول عبدالحفیظ کے لیے بغیر حلالہ حلال نہ ہوگی ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۸؍جمادی الاخری  ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ197
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-472

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
موضوعطلاق
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅