🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

شوہر بیوی کو چھوڑ کر چلا جائے اور نان و نفقہ بھی نہ بھیجے تو کیا کیا جائے؟

🔖 SF-332 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 130 06 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علمائے دین درج ذیل مسئلے میں :

عبد الرؤف اپنی عورت کو ماں باپ کے گھر چھوڑ کر نوکری کرنے کے لیے گیا اور آج قریب دس سال سے زیادہ ہو گیا نہ کوئی خوراک نہ پوشاک اپنی عورت کے لیے بھیجا اور نہ کوئی خبر کیا،  نہ زندگی نہ موت کی خبر لیا۔ عورت کے ماں باپ دونوں فوت کر گئے ، اس عورت کو کھانا کپڑا دینے والا کوئی نہیں ہے، اب اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عورت غیر قوم کے گھر جا کر تین روز سے تھی ۔ جب مسلمانوں کو خبر ہوئی تو بمشکل اس عورت کو اپنے گھر قبضہ میں رکھے ہیں۔ تین انجمن کمیٹی کی یہ عرض ہے کہ آپ مسئلہ دیکھ کر فرمائیں اور آرڈر دیں کہ اس عورت کو کسی مسلمان مرد کے ساتھ نکاح کر دیا جائے ورنہ ایک روز اس عورت کے ذریعہ خون خرابہ ہو جائے گا ؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــاب

ہر امکانی کوشش کی جائے کہ عبدالرؤف اپنی بیوی کو طلاق دیدے یا بیوی مہر وغیرہ معاف کر کے شوہر سے خلع کرائے اگر اس پر عبد الرؤف راضی نہ ہو تو انجمن یا وہاں کے عام مسلمان اسلامی ہمدردی میں کورٹ کے ذریعہ شوہر سے طلاق دلوائیں۔ اسلامی قانون کی رو سے عورت بغیر شوہر کے طلاق دئے یا انتقال کیے دوسری شادی نہیں کر سکتی۔ عورت کو چاہیے کہ خوف خدا دل میں رکھ کر ایسی غلطی نہ کرے جس سے مسلمانوں کے جان و مال محفوظ نہ رہ سکیں۔(1)

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

(1) ↩لیکن اس زمانہ میں علمائے اہل سنت نے اس کی اجازت دی ہے کہ شوہر اگر مفقود الخبر ہو یا بیوی کو چھوڑ رکھا ہو، اس کی خبر گیری نہ کرتا ہوں، نان و نفقہ و حقوق زوجیت سے محروم کر رکھا ہو، تو ایسی عورت دار القضاء میں اپنی درخواست دے کر اپنا نکاح فسخ کراسکتی ہے۔ (مفتی محمد نسیم مصباحی )

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ167
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-332

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
موضوعنکاح
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅