🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں

🔖 SF-476 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 92 21 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی پیش امام محمد علی
❓
سوال

محترمی ومکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
(1) لڑکے اور لڑکیوں کے لیے دینی تعلیم سیکھنا کس عمر سے ضروری ہے۔ کیوں کہ آج کل بچوں کے ماں باپ کو ہی علم نہیں ہے۔ دینی تعلیم سے بالکل ناواقف ہیں، ماں باپ کی نصیحت بچوں پر آج کل نہیں ہے، ماں باپ سے بچوں کی تباہی ہو رہی ہے۔ کس عمر سے بچوں کو دینی تعلیم پانے کے لیے ماں باپ استاد کے پاس بھیجیں؟ بالکل چھوٹے چھوٹے بچے مسجدوں میں آکر بازار بنارکھے ہیں۔ اگر استاد بچوں کو مارا یا ڈرایا تو ماں باپ استاد سے جھگڑا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں ۔ لڑکے لڑکیوں کو کس عمر سے مدر سے  میں داخل کرنا چاہیے؟ یہ مسئلہ لکھ کر روانہ کریں گے۔

(2)  اور شیعہ مذہب امام کے پیچھے حنفی لوگوں کے لیے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ اور شیعہ مذہب والا کوئی مر گیا تو حنفی امام جنازہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟ اس مسئلہ کو حل کر کے روانہ کریں؟  شیعہ والوں کے گھروں میں حنفیوں کے لیے کھانا کھانا جائز ہے یا نہیں اور کھانے کی دعوت قبول کرنا کیسا ہے؟ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(1) بچے میں سمجھ بوجھ پیدا ہو جائے تو اس کی تعلیم شروع کر دینی چاہیے۔ عمر کی کوئی قید نہیں۔ بعض بچے فطری طور پر ذہین ہوتے ہیں اور بہت کم عمری میں شعور پیدا ہو جاتا ہے۔ جن بچوں سے گندگی کا احتمال ہو، ان بچوں کو مسجد میں آنے سے روکا جائے اور ان کے ماں باپ کو بھی چاہیے کہ ایسے بچوں کو مسجد میں نہ جانے دیں۔ اُستاد کو چاہیے کہ اپنے شاگردوں کو اولاد کی طرح سمجھے۔ اگر استاد ضرورت پڑنے پر بچے کو سزا دے تو بچوں کے والدین کو ہرگز ناراض نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ استاد باپ سے زیادہ مہربان ہوتا ہے اور اسے شرعا سزا دینے کی اجازت ہے۔

(2)  شیعہ رافضی تبرائی کے پیچھے نماز باطل محض ہے۔ حنفی امام کو شیعہ کے جنازے کی نماز پڑھنا حرام اشد حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔ فقط

 والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ349
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-476

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅