ایک شخص کہتا ہے کہ تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ کیا ایسا کہنا صیح ہے؟ اور ایسا کہنے والے شخص کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
تنخوه دار امام کے پیچھے نماز بلا شبہ جائز ہے۔ رد المختار میں ہے:" أَنَّ الْمُفْتَى بِهِ مَذْهَبُ الْمُتَأَخِّرِينَ مِنْ جَوَازِ الِاسْتِئْجَارِ عَلَى تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ وَالْإِمَامَةِ وَالْأَذَانِ لِلضَّرُورَةِ" (حاشية ابن عابدين = رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين، ج 1، 562، کتاب الصلاة، باب الإمامة) یعنی مفتی بہ قول متاخرین کا مذہب ہے، وہ یہ کہ قرآن کی تعلیم اور امامت و اذان کی اجرت ضرورت کی وجہ سے جائز ہے۔ بلکہ تنخواہ دار امام سے علم و فضل میں بڑھ کر کوئی دوسرا شخص آجائے جب بھی امامت کا حق دار وہی تنخواہ دار امام ہے۔ در المختار اور تنویر الابصار میں ہے: ”إمَامِ الْمَسْجِدِ الرَّاتِبُ أَوْلَى بِالْإِمَامَةِ مِنْ غَيْرِهِ مُطْلَقًا“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي ، ص77، كتاب الصلاة ، باب الامامة، دار الکتب العلمیة، بیروت) غلط مسئلہ بتانا حرام ہے۔ حدیث شریف میں ہے:"فما عَلِمْتُم منهُ فَقُولُوا وما جَهِلْتُم فَكِلوهُ إلى عالمِهِ" (مسند احمد بن حنبل ج: 2، ص: 285 ، اول مسند عبد الله بن عمرو بن العاص، الحدیث : 6702 ) یعنی جس کا تمہیں علم ہے وہ بولو اور جس کا تمہیں علم نہیں اسے عالم کے سپرد کر دو۔ دوسری حدیث شریف میں ہے: " مَنْ أُفْتِيَ بِغَيْرِ عِلْمٍ كَانَ إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ" (سنن ابي داود ، ج3، ص 321، كتاب العلم، باب التوقي في الفتيا، الحدیث : 3657 ) یعنی جسے بغیر علم فتوی بتایا گیا اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا ۔ لہذا غلط فتوی بتانے والے کو تو بہ کرنا چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنا چاہیے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔