🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟

🔖 SF-460 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 107 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
· از رائے پور · تاریخ ۳ ؍جولائی ۱۹۷۲ء
❓
سؤال

ایک شخص کہتا ہے کہ تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ کیا ایسا کہنا صیح ہے؟ اور ایسا کہنے والے شخص کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

تنخوه دار امام کے پیچھے نماز بلا شبہ جائز ہے۔ رد المختار میں ہے:" أَنَّ الْمُفْتَى بِهِ مَذْهَبُ الْمُتَأَخِّرِينَ مِنْ جَوَازِ الِاسْتِئْجَارِ عَلَى تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ وَالْإِمَامَةِ وَالْأَذَانِ لِلضَّرُورَةِ" (حاشية ابن عابدين = رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين،  ج 1، 562، کتاب الصلاة، باب الإمامة)  یعنی مفتی بہ قول متاخرین کا مذہب ہے، وہ یہ کہ قرآن کی تعلیم اور امامت و اذان کی اجرت ضرورت کی وجہ سے جائز ہے۔ بلکہ تنخواہ دار امام سے علم و فضل میں بڑھ کر کوئی دوسرا شخص آجائے جب بھی امامت کا حق دار وہی تنخواہ دار امام ہے۔ در المختار اور تنویر الابصار میں ہے: ”إمَامِ الْمَسْجِدِ الرَّاتِبُ أَوْلَى بِالْإِمَامَةِ مِنْ غَيْرِهِ مُطْلَقًا“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي ، ص77، كتاب الصلاة ، باب الامامة، دار الکتب العلمیة، بیروت)   غلط مسئلہ بتانا حرام ہے۔ حدیث شریف میں ہے:"فما عَلِمْتُم منهُ فَقُولُوا وما جَهِلْتُم فَكِلوهُ إلى عالمِهِ"  (مسند احمد بن حنبل ج: 2، ص: 285 ، اول مسند عبد الله بن عمرو بن العاص، الحدیث : 6702 )   یعنی جس کا تمہیں علم ہے وہ بولو اور جس کا تمہیں علم نہیں اسے عالم کے سپرد کر دو۔ دوسری حدیث شریف میں ہے: " مَنْ أُفْتِيَ بِغَيْرِ عِلْمٍ كَانَ إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ" (سنن ابي داود ،  ج3، ص 321، كتاب العلم، باب التوقي في الفتيا، الحدیث : 3657 ) یعنی جسے بغیر علم فتوی بتایا گیا اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا ۔ لہذا غلط فتوی بتانے والے کو تو بہ کرنا چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنا چاہیے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ یکم  ؍جمادی الاخرى۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ111
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-460

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅