🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تراویح کا بیان

تراویح میں ختم قرآن اور شبینہ کا حکم

🔖 SF-453 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 76 20 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی  حبیب الرحمان ولد عبد القدیر لکٹر گنج کامٹی
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

ایک رات میں پورا قرآن مجید پڑھنا یعنی تراویح کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟ مع حدیث و قرآن شریف کے حوالہ دیں اور اس بارے میں پوری تفصیل کے ساتھ بتائیں؟ رمضان المبارک میں شبینہ میں قرآن ختم کرنا کیسا ہے؟ فقط ۔

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــاب

تراویح میں ایک ختم قرآن پاک سنت مؤکدہ اور دوختم فضیلت اور تین ختم افضل ہے۔ اور قوم کی سستی سے ترک نہ کیا جائے گا۔ در مختار میں ہے: ”وَالْخَتْمُ مَرَّةً سُنَّةٌ وَمَرَّتَيْنِ فَضِيلَةٌ وَثَلَاثًا أَفْضَلُ. وَلَا يُتْرَكُ الْخَتْمُ لِكَسَلِ الْقَوْمِ“ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي، ص 94، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، دار الکتب العلمیة بیروت) شبینہ مکروہ ہے جب کہ لوگوں پر شاق گزرے۔ حدیث شریف میں ہے: "إِذَا أَمَّ أَحَدُكُمُ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ" (سنن الترمذي،  ج: 1، ص : 461، باب ما جاء إذا أم أحدكم الناس فليخفف، الحدیث : 236) جب تم میں کا کوئی امامت کرے تو ہلکی نماز پڑھائے ۔ ردالمحتار میں ہے: ”قَوْلُهُ الْأَفْضَلُ فِي زَمَانِنَا لِأَنَّ تَكْثِيرَ الْجَمْعِ أَفْضَلُ مِنْ تَطْوِيلِ الْقِرَاءَةِ“ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين، ج 2، ص 47 ، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل)   یعنی کثرت جماعت تطویل قرآت سے افضل ہے۔ لیکن ایک یا دورات میں پورے قرآن کا ختم کرنا قوم پر گراں نہ ہو تو شبینہ میں کوئی حرج نہیں۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۷ ؍صفر المظفر ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ99
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-453

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب النوافل والسنن
موضوعتراویح کا بیان
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅