🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

تصرفات اولیا کا ثبوت

🔖 SF-497 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 135 01 Sep 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد عبد اللہ خاں · از  نگینہ مسجد ادن ضلع ایوت محل
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :

 تصرفات اولیاء کا ثبوت دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد اگر کسی حدیث سے ملتا ہو تو تحریر فرمائیں۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

ولی اللہ سے مدد مانگنا خواہ وہ حیات ظاہری میں ہوں یا بعد ِوصال بہر حال جائز ہے۔ تفسیر کبیر پارہ الم زیر آیت ” وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ “ کی تفسیر میں ہے: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما  سے روایت ہے کہ جو کوئی جنگل میں پھنس جائے تو کہے: ” اعینونی يا عباد الله يرحمكم الله“ (التفسير الكبير ج: 2، ص: 387، سورة: بقرة، آیت: 30) اے اللہ کے بندو! میری مدد کرو اللہ تم پر رحم فرمائے۔ حصن حصین ص: ۸۲ میں ہے: ”وَإِنْ أَرَادَ عَوْنًا فَلْيَقُلْ: يَا عِبَادَ اللَّهِ أَعِينُونِي “(حصن حصين، ص 8، ادعية السفر) جب مدد لینا چاہے تو کہے اے اللہ کے بندو! میری مدد کرو تین مرتبہ ۔

حاشیه مشکوۃ نیز اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ شریف میں محقق علی الاطلاق حضرت مولانا شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ” امام شافعی گفتہ است قبر موسیٰ کاظم تریاق مجرب است برائے اجابت دعا وحجۃ الاسلام امام محمد غزالی گفتہ  ہر کہ استمداد کرده شود بوی درحیات استمداد کرده می شود بوی بعد از وفات و یکے از مشائخ عظام گفتہ است دیدم چار کس را از مشائخ کہ تصرف می کنند در قبور خود مانند تصرفہائے ایشاں در حیات خود یا بیشتر شیخ معروف کرخی و شیخ عبد القادر جیلانی و دوکس دگر را از اولیاء شمرده“۔  (حاشیه مشکوۃ، ص 154، لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح - عبد الحق الدهلوي، كتاب الجنائز، باب زيارة القبور، ج 4، ص  215، دار النوادر، دمشق - سوريا) یعنی امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ موسیٰ کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک قبولیت دعا کے لیے آزمودہ تریاق ہے اور حجۃ الاسلام امام محمد غزالی نے فرمایا کہ جن سے حیات ظاہری میں مدد مانگی جاسکتی ہے ان سے وفات کے بعد بھی مدد مانگی جا سکتی ہے، اور مشائخ عظام میں سے ایک نے فرمایا کہ میں نے چار شخصوں کو دیکھا کہ وہ اپنی قبروں میں ایسی ہی تصرف کرتے ہیں جیسے اپنی ظاہری حیات میں بلکہ اس بھی زیادہ۔ حضرت شیخ معروف کرخی اور حضرت شیخ عبد القادر رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور دوسرے دو اور بزرگوں کو شمار کرایا۔ ان احادیث مذکورہ بالا و اقوال ائمہ سے واضح ہو گیا کہ اولیاء کرام بعدِ وصال تصرفات کا اختیار باذنِ الہی رکھتے ہیں۔ بطورِ اختصار چند حوالے پیش کیے گئے ۔ مزید تحقیقات کے لیے جاء الحق کا مطالعہ کریں۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ334
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-497

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅