بخدمت شریف عالی جناب ناظم و مفتی صاحب دارالافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جناب عالی مسئلہ حسب ذیل دریافت طلب ہے براہ کرم جواب عنایت فرمائیے گا۔
مسلمان گھروں میں تصاویروں کا آویزاں کرنا، کتوں کو گھروں میں رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
گھر میں کسی جاندار کی تصویر آویزاں کرنا یا بلا ضرورت کتا رکھنا ممنوع ہے۔ حدیث شریف میں ہے: "جس گھر میں کسی جاندار کی تصویر یا کتا ہو اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے“ )الصحيح المسلم، ج: 3، ص: 122، کتاب اللباس والزينة، باب لا تدخل الملائكة ... الحدیث 5515) ۔ شامی میں مسلم شریف کے حوالے سے حضرت جبریل علیہ السلام کا قول نقل کیا گیا ہے: ”إِنَّا لاَ نَدْخُل بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ.“ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين، ج: اص:249، کتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها)
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔