کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں :
زید اپنے کوسنی اور عاشق رسول کہتا ہے اور علمائے دین کا شیدائی بھی بتاتا ہے، لیکن جب کسی عالم دین کا نام لیتا ہے تو بڑے بے ادبی سے لیتا ہے، مثلاً حضرت برہان الحق مدظلہ العالی کا نام لیتا ہے تو کہتا ہے برہان میاں ، لہذا جس کے قول و فعل میں تضاد پایا جائے یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ تو ایسے فرد کے لیے کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
علما کے نام ادب و احترام کے ساتھ لینا چاہیے کیوں کہ علما نائبین رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔