🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
علم غیب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

”واللہ ورسولہ اعلم" کہنا کیسا ؟

🔖 SF-487 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 166 22 Aug 2026 ⏱️ 7 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں :

 لوگ جب کوئی ایسی بات ہوتی ہے یا کچھ پوچھا جاتا ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں ”خدا جانے اس کا رسول جانے“ تو یہی امام صاحب فرماتے ہیں کہ آدمی کو ایسا نہیں کہنا چاہیے، کیوں کہ اللہ عالم الغیب ہے اور رسول کو علم غیب نہیں؟

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب

نبی کے علم غیب کا مطلقاً انکار نبوت کا انکار ہے۔ عربی کے لغات متداولہ میں ”المنجد“ کو کافی شہرت حاصل ہے۔ اس المنجد میں نبی کا معنی لکھا ہے: ” النبيئ و النبي المخبر عن الغیب“  یعنی نبی کا معنی غیب کی خبر دینے والا۔ دیو بند کی کتاب مصباح اللغات  میں ہے: ” النبیئی والنبی“  یعنی نبی اللہ تعالیٰ کے الہام سے غیب کی باتیں بتانے والا۔ آئندہ کی پیشن گوئی کرنے والا ۔  (مصباح اللغات، ص ۸۴۷ )   جسے غیب کا علم نہیں وہ غیب کی خبر کیا دے گا۔ قرآن وحدیث اور بزرگوں کے اقوال حضور کے علم غیب پر شاہد عدل ہیں۔ اللہ رب العزت فرماتا ہے: " وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُؕ-وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا " ( النساء: ۱۱۳) اے محبوب! جو کچھ تم نہیں جانتے تھے وہ سب اللہ نے بتادیا اورتم پر اللہ  کا بڑا فضل ہے۔ دوسری آیت میں ہے: ” وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ“ (التكوير: ۲۴)  اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غیب کی باتیں بتانے پر بخیل نہیں ۔ سنن ترمذی میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: ”فَإِذَا أَنَا بِرَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْتُ:" لَبَّيْكَ رَبِّ"، قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ:" لَا أَدْرِي"، قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ:" فَرَأَيْتُهُ وَضَعَ كَفَّهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ أَنَامِلِهِ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَتَجَلَّى لِي كُلُّ شَيْءٍ وَعَرَفْتُ“(سنن الترمذی، ج 3، ص 221، كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ومن سورة ص، الحدیث : 3235) اچانک اپنے رب کے ساتھ ہوں اچھی صورت میں پروردگار نے فرمایا  یامحمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! میں نے عرض کی : پروردگار ! حاضر ہوں۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: ملَأاعلیٰ کے فرشتے کس بات میں جھگڑتے ہیں؟ میں نے عرض کی : میں نہیں جانتا، پروردگار نے تین مرتبہ یہی دریافت فرمایا۔ حضور نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ پروردگار نے اپنا دست قدرت میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ مجھے اس کے پوروں کی ٹھنڈک اپنی دونوں چھاتیوں کے درمیان معلوم ہوئی۔ پس مجھ پر ہر چیز ظاہر ہوگئی۔ اور میں نے ان سب کو پہچان لیا۔ مواہب لدنیہ میں طبرانی سے بروایت  ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما مروی ہے:”قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:”إنّ الله قدْ رَفَعَ لِيَ الدُّنْيا فَأَنا أنْظُرُ إلَيْها وإِلَى مَا هُوَ كائِنٌ فِيهَا إِلَى يَوْم القيَامَةِ كأنَّما أنْظُرُ إِلَى كَفّي هذِهِ“ (المواهب اللدنية – القسطلاني (ت ٩٢٣هـ)،الجز الثالث، ص: 129، الفصل الثالث في انبائه والله بالنباء المغيبات، المكتبة التوفيقية، القاهرة- مصر)  راوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ:  بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے سامنے دنیا کو پیش کر دیا ہے پس میں اس کو اور جو چیزیں اس میں قیامت تک ہونے والی ہیں ان سب کو میں ایسے دیکھ رہا ہوں جیسے اس ہتھیلی کو ۔ حضرت شیخ مولا نا عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اشعۃ اللمعات میں ”فَعَلِمْتُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ“  کی تشریح یوں فرماتے ہیں: ” عبارت است از حصول تمامہ علوم جزوی و کلی واحاطہ آں“  یعنی اس حدیث سے مراد کہ میں نے جان لیا جو زمینوں میں اور آسمانوں میں ہے تمام جزئی و کلی کے حاصل ہونے اور اس کا احاطہ کرنے سے ہے۔ علامہ بوصیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے قصیدہ بردہ شریف میں فرماتے ہیں :

فَإِنَّ مِنْ جُودِكَ الدُّنْيَا وَضَرَّتَها                                                                        وَمِنْ عُلُومِكَ عِلْمَ اللَّوحِ وَالقَلَمِ

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!  بے شک آپ کی تمام بخششوں میں دنیا و آخرت ہے۔ اور آپ کے جملہ علوم میں سے بعض لوح و قلم کا علم ہے۔ لوح محفوظ کے بارے میں قرآن کا ارشاد ہے: ”وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ“ (القمر : ۵۳)  ہر چھوٹی بڑی چیز اس میں لکھی ہے۔ جہاں پر چھوٹی بڑی چیز لکھی ہو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کے علم میں سے بعض علم ہے تو حضور کے کل علوم کا اندازہ خدائے تعالیٰ کے سوا کون لگا سکتا ہے؟ بہر حال ان آیات واحادیث مذکورہ بالا اور بزرگان ملت کے اقوال سے اچھی طرح واضح ہو گیا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ”علم ما کان و ما یکون “ عطا فرمایا ہے۔ جس کا انکار کوئی بددین گمراہ ہی کر سکتا ہے۔ جب قرآن وحدیث اور بزرگوں کے اقوال سے حضور کا علم غیب بعطائے الہی حاصل ہو گیا تو اب کسی امر میں مسلمانوں کا یہ کہنا کہ اللہ و رسول جانے کوئی حرج نہیں ۔ صحابہ کرام نے بہت سے مقامات و مواقع پر سرکار صلی اللہ علیہ وسلم  کے جواب میں کہا: ”الله و رسوله اعلم “  اللہ اور اس کا رسول جانے ۔ امام مذکور وہابی ہے، وہ کسی طرح امامت کے لائق نہیں ۔ مسلمانوں پر ضروری ہے کہ اسے امامت سے برطرف کر کے کسی  دوسرے سنّی صحیح العقیدہ کو امام مقرر کریں جو مسائل نماز و طہارت سے واقف ہو۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۴  ؍ربیع الاول ۱۳۹۲ ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلدجلد 1
صفحہ289
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-487

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
بابباب العقائد والبدعة
فصلفصل في أحكام العقائد
موضوععلم غیب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅