🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

مسلمان خصوصاً عالم دین کی توہین کرنے والے کا حکم

🔖 SF-227 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 207 08 Jul 2026 ⏱️ 7 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید، عمرو، بکر اور خالد نے ایک عالم کو بغرضِ اہانت و تذلیل برسرِ عام گزرگاہ پر مار دیا، جس پر تعزیراً عام مسلمانان و باشندگانِ قصبہ و مضافات نے ان کے ساتھ مہاجرت و مقاطعہ (بائیکاٹ) کا اعلان کر دیا ہے؛ اور امامِ قصبہ نے زجراً یا ترہیباً ایسے اشخاص کو مجمعِ خاص میں، جہاں اکثر اہلِ علم و رؤسائے قصبہ موجود تھے، کافر کہہ دیا ہو، اور پھر امامِ مذکور بایں خیال کہ مذکورہ اشخاص (یعنی ضاربینِ عالم) میرے پڑوسی، محلے یا قبیلے کے ہیں، بلا اجازتِ عامۂ مسلمین، باخبر دہی اور بغیر توبۂ خالص کرائے ہوئے اس کی پاسداری کرے اور ان لوگوں کے ساتھ مواکلت، مشاربت اور مجالست اختیار کرتا ہو۔ بایں وجہ اکثر لوگ امام سے متنفر ہو جائیں، تو اس کو امام بنانا یا امامت سے معزول کرنا کیسا ہے؟ باوجود تنفر و اکراہ، اس کی اقتداء جائز ہے یا نہیں؟ بصورتِ قباحت، امام سے کم عمر یا کم علم کوئی دوسرا شخص اکثر اہلِ اسلام کی رائے سے امام ہو سکتا ہے یا نہیں، اگرچہ امامِ سابق کو بھی اقتداء کرنی پڑے؟ بینوا توجروا۔

✅
जवाब

 عالم تو عالم، کسی عام مسلمان کو ذلیل کرنا اور اس کی توہین کرنا حرام ہے۔ حدیث میں ارشاد فرمایا: ”مَنْ آذى مسلمًا فقدْ آذانِي، و مَنْ آذاني فقدْ آذى اللهَ۔“ (المعجم الصغير للطبراني، باب السين، ج: 1، ص: 284، المكتب الإسلامي، بيروت)

ترجمہ: ”جس نے کسی مسلم کو ایذا دی، اس نے مجھے ایذا دی، اور جس نے مجھے اذیت پہنچائی، اس نے اللہ عزوجل کو اذیت دی۔“

​یہ حکم عام مسلمانوں کو ذلیل و رسوا کرنے کا ہے، اور عالمِ دین چونکہ مذہبی پیشوا و مقتدا ہے، اس کو ذلیل کرنا اور زیادہ اشد ہوگا۔ بلکہ بعض علماء نے ایسے شخص کی تکفیر فرمائی ہے۔ 'حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ' میں ہے: ”من قال لعالم عويلم یکفر“ (جو کسی عالم کو ملاٹا یا مولویا کہے وہ کافر ہو جائے گا)۔ جب صیغۂ تصغیر سے پکارنے کا یہ حکم ہے، تو مارنے میں بدرجہ اولیٰ تذلیل و تحقیر ہے۔

​بے شک ایسے لوگ جنہوں نے عالمِ دین کی توہین کی ہے، ضرور ایسے ہیں کہ ان سے مقاطعہ کیا جائے، اور جب تک توبہ نہ کریں اور اس عالم سے معافی نہ چاہیں، اس وقت تک بدستور مقاطعہ جاری رکھا جائے۔ اور امام کا پہلے ان کی نسبت ایسے احکام جاری کرنا، پھر ہمسائیگی و قرابت وغیرہ کے خیال سے ایسے فساق و فجار کی حمایت کرنا اور ان کے ساتھ مواکلت و مشاربت کرنا، احکامِ شرعیہ سے بے پرواہی، سخت بے باکی، کبیرہ گناہ اور فسق ہے۔ اور یہ ایسا امر ہے کہ اس کی وجہ سے بنی اسرائیل کے علماء پر اللہ عزوجل کی لعنت اتری، اور انہیں فاسق بتایا گیا اور ایمان سے خالی ہونا بیان کیا گیا۔

​سنن ابن ماجہ میں بروایت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَمَّا وَقَعَ فِيهِمُ النَّقْصُ، كَانَ الرَّجُلُ يَرَى أَخَاهُ عَلَى الذَّنْبِ فَيَنْهَاهُ عَنْهُ، فَإِذَا كَانَ الْغَدُ لَمْ يَمْنَعْهُ مَا رَأَى مِنْهُ، أَنْ يَكُونَ أَكِيلَهُ وَشَرِيبَهُ وَخَلِيطَهُ، فَضَرَبَ الله قُلُوبَ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ، وَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ، فَقَالَ: ﴿لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَؕ﴾ حَتَّى بَلَغَ ﴿وَ لَوْ كَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ النَّبِیِّ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ(۸۱) ﴾ [المائدة: ٨١]»، قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ الله ﷺ، مُتَّكِئًا فَجَلَسَ، وَقَالَ: «لَا حَتَّى تَأْخُذُوا عَلَى يَدَيِ الظَّالِمِ، فَتَأْطِرُوهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا» (سنن ابن ماجه، باب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر، ج: 2، ص: 327، حدیث: 4006، دار إحياء الكتب العربية)

صفحہ 1 از 2 اگلا صفحہ ←
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ1
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-227

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅