🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
روزہ

عود بتی کا دھوں قصداً حلق میں لینا مفسد صوم ہے

🔖 SF-189 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 144 21 Jun 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

مسئله : از : ایم محمود غفر لها دونی ۲۷ شوال المکرم ۱۳۹۲ھ
روزہ کی حالت میں خوشبو کے لیے مکان میں یا مسجد میں عود بتی سلگانا درست ہے یا نہیں؟ بعض لوگ منع کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عود بتی روزہ کی حالت میں لگانے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے کیوں کہ عود بتی کا دھواں حلق میں چلا جاتا ہے اور دھواں فاسد روزہ ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

✅
Jawab

دھواں یا غبار حلق یا دماغ میں اپنے آپ چلا جائے کہ روزہ دار نے قصداً اسے اپنے حلق میں داخل نہیں کیا تو روزہ فاسد نہ ہو گا اگر چہ اسے اپنا روزہ دار ہونا یاد ہے۔ فتح القدیر میں ہے: قوله فاشبه الدخان والغبار اذا دخلا في الحلق فأنه لا يستطاع الاحتراز عن دخولهما لدخولهما من الانف اذا طبق الفم وصار ايضا كبلل يبقى في فيه بعد المضمضة ( فتح القدير ج: ۲، ص: ۳۲۲، کتاب الصوم)  دھواں یا غبار حلق میں داخل ہو جائے تو ان دونوں سے بچنا ممکن نہیں کیوں کہ اگر مونھ بند بھی کر لیا جائے تو  ناک کا بند کرنا ممکن نہیں تو وہ ایسا ہو گیا جیسا کہ کلی کرنے کہ بعد منہ میں تری رہ جائے ۔ گویا جس طرح کلی کی تری مفسد صوم نہیں اسی طرح دھواں یا غبار کا حلق میں داخل ہونا بغیر قصد کے مفسد صوم نہیں۔ اسی باب کے تحت کافی میں ہے:  وفی الاستحسان لا يفسد لانه لا يمكن التحرز عنه ( كما في الفتاوی الرضویه) (الفتاوى الرضويه مخرجه ج 10، ص: 490، کتاب الصوم) یعنی دھواں وغیرہ سے روزہ فاسد نہ ہوگا کیوں کہ اس سے بچنا ممکن نہیں ۔ ہاں اگر لوبان یا اگر بتی وغیرہ جلایا جائے اور جان بوجھ کر روزہ یا درکھتے ہوئے اس کا دھواں حلق یا دماغ میں لے تو البتہ روزہ فاسد ہو جائے گا۔ (کمافی در المختار) ( الدرالمختار   و    ردالمحتار   ، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ج ۳ ، ص ۴۲۰۔  وغیرهما)
عبارت مذکورہ بالا سے معلوم ہوا کہ اگر جان بوجھ کر دھواں حلق میں لینے کا ارادہ نہ ہو تو اگر بتی جلانے میں کوئی حرج نہیں لیکن اجتناب بہتر ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی 
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور،۷ ذو القعدة ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ138
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-189

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصوم
بابباب المفطرات
فصلفصل في المفطرات الحقيقية
موضوعروزہ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅