🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حیض و نفاس کی حالت میں احرام باندھنا

🔖 SF-154 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 157 28 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر عورت کو جو کہ حج پر جانے کی تیاری کر رہی ہے اور روانگی سے پہلے ماہواری کا خون آجائے تو وہ کیا کرے گی؟ احرام باندھ سکتی ہے یا نہیں ؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهاب

عورت کا حالتِ حیض یا نفاس میں ہونا احرام سے مانع نہیں۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت اسی حالت میں غسل کر کے احرام باندھ لے اور حج کے لیے روانہ ہو جائے۔

حدیث پاک میں ہے: أَنَّ النُّفَسَاءَ وَالحَائِضَ تَغْتَسِلُ، وَتُحْرِمُ، وَتَقْضِي المَنَاسِكَ كُلَّهَا، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفَ بِالبَيْتِ — (سنن الترمذي - ت شاكر – الترمذي (٣ ‏/ ٢٧٣)

حیض ونفاس والی عورت غسل کرے اور احترام باندھ لے اور بیتُ اللہ کے طواف کے علاوہ حج کے تمام افعال کو انجام دے۔

فتاوی عالمگیری، ج۱، ص : ۳۸۶ میں ہے:وَإِذَا أَرَادَ الْإِحْرَامَ اغْتَسَلَ أَوْ تَوَضَّأَ وَالْغُسْلُ أَفْضَلُ إلَّا أَنَّ هَذَا الْغُسْلَ لِلتَّنْظِيفِ حَتَّى تُؤْمَرَ بِهِ الْحَائِضُ

جب احرام کا ارادہ کرے تو غسل یا وضو کرے مگر غسل افضل ہے۔ ہاں یہ عمل بدن کی صفائی ستھرائی کے لیے ہے۔ یہاں تک کہ حائضہ کو بھی غسل کا حکم دیا جائے گا۔

المسالك في المناسك ص: ۳۷۴ میں ہے: وتغتسل الحائض والنفساء لان هذا للتنظيف ، لا صلاة والنبي صلى الله عليه وسلم امر عائشة رضي الله تعالى عنها بالغسل عند الدخول بمكة وهى کانت حائضا

حیض اور نفاس والی عورتیں جب احرام کا ارادہ کریں گی تو وہ بھی غسل کریں گی کیوں کہ یہ غسل نظافت کے لیے ہے نہ کہ نماز کے لیے ہے۔ چناں چہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو مکہ داخل ہوتے وقت غسل کا حکم دیا تھا جب کہ وہ حالت حیض میں تھی ۔  واللہ تعالیٰ اعلم 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلد1
صفحہ643
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-154

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅