کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
میری والدہ ماجدہ اور میری ساس صاحبہ میرے ساتھ حج کو جانا چاہتی ہے تو کیا داماد ساس کے لئے محرم ہے؟ اور ساس داماد کے ساتھ حج کو جا سکتی ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
صورت مسئولہ میں ساس داماد کے ساتھ حج کو جا سکتی ہے کیوں کہ داماد ساس کے لیے محرم ہے، اس لیے کہ محرم اسے کہتے ہیں جس کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہوتا ہے۔ اور محرم کے ساتھ سفر حج کو جانا جائز ہے۔
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَ اُمَّهٰتُ نِسَآىٕكُمْ
حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور عورتوں کی مائیں۔
در مختار ج ۲ ص ۸۴ میں ہے:
ونكاح البنات يحرم الامهات.
بیٹیوں کے نکاح سے مائیں حرام ہو جاتی ہیں۔
كتاب المبسوط ج ج:۴،ص: ۲۲۲ میں ہے:
من تزوج امرأة حرمت عليه امها .
ساس سے نکاح کرنا حرام ہے۔
بدائع صنائع ج ۲ ص: ۵۳۱ میں ہے:
يحرم على الرجل أم زوجته .
ساس سے نکاح کرنا مرد پر حرام ہے۔
كتاب المبسوط ج:۴ ص ۱۲۲ میں ہے:
ان المرأة لا يجوز لها ان تخرج لسفر الحج الا مع محرم او زوج.
عورت کو محرم یا شوہر کے ساتھ ہی سفر کرنا جائر ہے۔
ہدایہ اولین ص ۲۱۳ میں ہے:
و يعتبر في المرأة ان يكون لها محرم تحج به او زوج
جو عورت حج کو جانا چاہتی ہے اس پر ضروری ہے کہ شوہر یا کسی محرم کے ساتھ سفر کرے۔
واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔