🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

ساس کا داماد کے ساتھ سفرِ حج اور محرم کا شرعی ثبوت

🔖 SF-0060 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 282 24 Apr 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 میری والدہ ماجدہ اور میری ساس صاحبہ  میرے ساتھ حج کو جانا چاہتی ہے تو کیا داماد ساس کے لئے محرم ہے؟ اور ساس داماد کے ساتھ حج کو جا سکتی ہے؟

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهاب

 صورت مسئولہ میں ساس داماد کے ساتھ حج کو جا سکتی ہے کیوں کہ داماد ساس کے لیے محرم ہے، اس لیے کہ محرم اسے کہتے ہیں جس کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہوتا ہے۔ اور محرم کے ساتھ سفر حج کو جانا جائز ہے۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

حُرِّمَتْ  عَلَیْكُمْ  اُمَّهٰتُكُمْ  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وَ  اُمَّهٰتُ  نِسَآىٕكُمْ 

حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور عورتوں کی مائیں۔

در مختار ج ۲ ص ۸۴ میں ہے:

 ونكاح البنات يحرم الامهات.

بیٹیوں کے نکاح سے مائیں حرام ہو جاتی ہیں۔

كتاب المبسوط ج ج:۴،ص: ۲۲۲ میں ہے:

 من تزوج امرأة حرمت عليه امها .

ساس سے نکاح کرنا حرام ہے۔

بدائع صنائع ج ۲ ص: ۵۳۱ میں ہے:

 يحرم على الرجل أم زوجته .

ساس سے نکاح کرنا مرد پر حرام ہے۔

كتاب المبسوط ج:۴ ص ۱۲۲ میں ہے:

ان المرأة لا يجوز لها ان تخرج لسفر الحج الا مع محرم او زوج.

عورت کو محرم یا شوہر کے ساتھ ہی سفر کرنا جائر ہے۔

 ہدایہ اولین ص ۲۱۳ میں ہے:

 و يعتبر في المرأة ان يكون لها محرم تحج به او زوج

جو عورت حج کو  جانا چاہتی ہے اس پر ضروری ہے کہ شوہر یا کسی محرم کے ساتھ سفر کرے۔

واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلد1
صفحہ626
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-0060

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅