🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحۃ

کفار کے ميلوں میں جانے سے کیا آدمی کافر ہو جاتا ہے ؟

🔖 SF-465 👤 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں 👁️ 117 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اہلِ اسلام میں سے کوئی شخص بغرضِ تماشہ دیکھنے کے کسی میلے، اہلِ ہنود کے، میں قصدًا جائے تو اس کی عورت نکاح سے باہر ہو جاتی ہے یا نہیں؟ اگرچہ وہ شخص یہ تو جانتا ہے کہ ہنود کے میلے میں جانا گناہ ہے، اور اس شخص کے واسطے کیا حکم ہے جو کسی رئیس قومِ ہنود کا ملازم ہے، وہ بوجہِ ملازمت کے اپنے آقا کے ساتھ مجبورًا جائے۔ بینوا توجروا۔

✅
جواب

کافروں کے میلے میں جانے سے آدمی کافر نہیں ہوتا کہ عورت نکاح سے نکل جائے، جو لوگ ایسے فتوے دیتے ہیں شریعتِ مطہرہ پر افتراء کرتے ہیں، البتہ اس میں شریک ہونا مسلمان کو منع ہے۔

حدیث میں ہے: من كثر سواد قوم فهو منهم — (كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال - ط الرسالة – المتقي الهندي (٩ ‏/ ٢٢)

ترجمہ: جس شخص نے کسی قوم کی جماعتی تعداد میں اضافہ کیا تو وہ انہی میں سے ہے۔ (ت)

دوسری حدیث میں ہے:  مَنْ جَامَعَ الْمُشْرِكَ وَسَكَنَ مَعَهُ فَإِنَّهُ مِثْلُهُ — (سنن أبي داود - ت محيي الدين عبد الحميد – أبو داود (٣ ‏/ ٩٣)

ترجمہ: جو کوئی کسی مشرک کے ساتھ جمع ہوا اور اس کے ساتھ ٹھہرا تو بیشک وہ اسی مشرک کی طرح ہے۔ (ت)

علماء فرماتے ہیں مسلمان کو چاہئے کہ مجمعِ کفار پر ہو کر نہ گزرے کہ ان پر لعنت اترتی ہے، اور ظاہر کہ ان کا میلہ صدہا کفر کے شعار اور شرک کی باتوں پر مشتمل ہوگا، اور یہ ممانعت و ازالۂ منکر پر قادر نہ ہو گا تو خواہی نخواہی گونگا شیطان اور کافر کا تابعدار ہو کر مجمعِ کفار میں رہنا اور ان کے کفریات کو دیکھنا، سننا مسلمان کی ذلت ہے، اور کافر کی نوکری مسلمان کے لئے وہی جائز ہے جس میں اسلام و مسلم کی ذلت نہ ہو۔ نص عليه العلماء کما فی الغمز وغیرہ (علماء کرام نے اس کی تصریح فرمائی، جیسا کہ الغمز وغیرہ میں مذکور ہے۔ ت) رزق اللہ کے ذمہ ہے اور اس کے راستے کھلے ہوئے، تو عذرِ مجبوری غلط ہے۔ واللہ تعالی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم (اور اللہ تعالی سب کچھ اچھی طرح جانتا ہے اور اس بزرگ و عظیم ذات کا علم بڑا کامل اور زیادہ محکم ہے۔ ت)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
جلد21
صفحہ120
مفتی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں
نمبر SF-465

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
موضوعکتاب الحظر و الاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅