🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز جنازہ

کافروں کے بچے کی نماز جنازہ و تدفین کا حکم

🔖 SF-278 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 104 26 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی یوسف خان مؤذن · از بھوانی پٹنہ مسجد
❓
Question

جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ دیگر احوال یہ کہ اس نیچے لکھے ہوئے سوال کا جواب حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم   و فقہی کتب کے حوالہ سے دینے کی تکلیف گوارہ کریں۔

ایک لاوارث بچہ جو کافر کا ہے ایک مسلمان عورت نے اس کو لے کر اس کی پرورش کی ، وہ بچہ چھ ماہ کے بعد گزر گیا۔ اب اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا اور قبرستان کے اندر دفن کرنا جائز ہے یا نہیں؟ فقط والسلام

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــاب

کفار کے بچے احکام دنیا میں اپنے ماں باپ کے تابع ہیں۔ شامی میں ہے:  بَلْ هُوَ تَابِعٌ لِأَحَدِ أَبَوَيْهِ إلَى الْبُلُوغِ مَا لَمْ يُحْدِثْ إسْلَامًا وَهُوَ مُمَيِّزٌ  (رد المحتار، ج 2، ص 229، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة) یعنی بچہ اپنے ماں باپ میں سے ایک کے تابع ہے۔ ہاں اگر وہ سمجھ والا ہے اور اسلام لے آیا تو البتہ اس پر احکام اسلام دنیا میں جاری ہوں گے۔ در مختار میں ہے : لَا يُصَلَّى عَلَيْهِ لِأَنَّهُ تَبَعٌ لَهُ أَيْ فِي أَحْكَامِ الدُّنْيَا لَا الْعُقْبَى، لِمَا مَرَّ أَنَّهُمْ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ. (رد المحتار، ج 2، ص 229، كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة)  یعنی کافر کے بچے کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی اس لیے کہ وہ احکام دنیا میں اپنے ماں باپ کے تابع ہے۔ ہاں آخرت میں اہلِ جنت کے خادم ہوں گے۔ ان عبارت مذکورہ بالا سے واضح ہو گیا کہ اس بچے کی نہ نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور نہ مسلمان کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا بلکہ اس کو علیحدہ دفن کیا جائے گا۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ128
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-278

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب صلاة الجنازة
فصلفصل في صلاة الجنازة
موضوعنماز جنازہ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅