کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام درج ذیل مسئلے میں :
روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا صرف مکروہ ہے یا فاسدِ صوم بھی ہے؟ جب کہ دوا سوئی کے ذریعہ خون میں دوڑائی جاتی ہے تا کہ سارے جسم میں سرایت کرے۔ بریلی شریف کے امسال کے نقشہ صوم و افطار کے پرچے میں انجکشن لگوانا صرف مکروہ ہے۔ وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ لہذا آپ مہربانی فرما کر وجہ بھی تحریر فرمائیں کرم ہو گا۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
جو لوگ مگر وہ کہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فساد کا سبب اس وقت ہوگا جب منہ، کان، ناک یا پاخانے کے راستے سے کوئی چیز پیٹ میں پہنچائی جائے۔ اور انجکشن میں ایسا نہیں ہوتا ۔ لہذا فساد کا سبب نہیں بن سکا اور جو لوگ فساد کے قائل ہیں ان کی علت میرے ذہن میں نہیں ۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔