🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تلاوت قرآن

مجلس میں بلند آواز سے تلاوتِ قرآن کرنا کیسا

🔖 SF-427 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 120 15 Aug 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ  میں کہ کیا ختم شریف غوثیہ بلند آواز سے ملکر پڑھنا اور  سورتیں وغیره پڑھنا جائز ہے یا نہیں، بینوا توجروا۔

✅
Jawab

صدر الشریعہ، بدر الطریقہ، محققِ فقیہ حضرت مولانا امجد علی صاحب قدس سرہ نے اپنی کتابِ مستطاب ’بہارِ شریعت‘ میں فتاویٰ کی معتبر و مستند کتاب ’درِ مختار‘ کے حوالہ سے تحریر فرمایا: مجمع میں سب لوگ بلند آواز سے قرآن پاک پڑھیں، یہ حرام ہے۔ اگر چند شخص پڑھنے والے ہوں، تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں۔ ختمِ غوثیہ شریف پڑھنا بہت اچھا ہے۔ اس کے پڑھنے سے دین و دنیا میں بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، لیکن جب مجمع اکٹھے مل کر ختمِ غوثیہ شریف پڑھے، تو قرآنِ مجید فرقانِ حمید کی آیتوں کو آہستہ پڑھے اور دیگر اذکار کو بلند آواز سے پڑھ لے۔ اسی طرح جب کہ تیجا، ساتواں، دسواں، چالیسواں وغیرہ مجالس میں قرآنِ مجید کو مجمع میں چند آدمی پڑھیں، تو آہستہ پڑھیں اور دیگر اذکار کو بلند آواز سے پڑھ لیں۔ اس لیے کہ قرآن پاک کو جب بلند آواز سے پڑھا جائے، تو اس کا سننا حاضرین پر ضروری ہے۔

قرآن پاک میں ہے: وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(۲۰۴)(۱)

تفسیر مدارک میں ہے: ظاهره وجوب الاستماع و الانصات وقت قراءة القرآن فی الصلاة وغيرها (۲)

درمختار میں ہے: يجب الاستماع للقراءة مطلقا، لان العبرة لعموم اللفظ — (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٧٥)

رد المحتار میں ہے: أَيْ فِي الصَّلَاةِ وَخَارِجَهَا لِأَنَّ الْآيَةَ وَإِنْ كَانَتْ وَارِدَةً فِي الصَّلَاةِ عَلَى مَا مَرَّ فَالْعِبْرَةُ لِعُمُومِ اللَّفْظِ لَا لِخُصُوصِ السَّبَبِ — (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (١ ‏/ ٥٤٦)

  یعنی قرآن کا سننا واجب ہے نماز میں ہو یا نماز سے باہر ہو  اس لئے کہ آیت( اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا۔۔ الخ) کا  شان نزول اگرچہ ہے  مگر محل خاص ہی کا اعتبار نہیں بلکہ اعتبار عموم لفظ کا ہے۔  

مشکوة شریف میں ہے:  لا یجھر بعضكم على بعض  بالقرآن –

اشعۃ اللمعات میں ہے: آواز بلند نکند از شما بعض بقرآن  چہ در نما چہ در غیر آن از مصلی و نائم قاری وذا کر تا  موجب تشویش نگرد اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ قرآن  پاک کا سننا فرض کفایہ ہے۔ لہذا بعض کا سننا کافی ہے  جیسے سلام کا جواب دینا فرض کفایہ ہے اس لئے بعض کا  جواب دینا کافی ہے،

ردالمحتارمیں ہے:  فی شرح المنیھ والطول ان الاستماع  للقرآن فرض كفایة لانھ لاقامة حقھ بان یكون ملتفتا الیھ غیر  مضیع لذلك یحصل بانصات البعض كما في رد السلام حین كان  الرعایة حق المسلم كفى فیھ البعض عن الكل اور علامہ حموی نے استاذ قاضی القضاة کے متعلق فرمایا  کہ انہوں نے اپنے رسالہ میں تحقیق کی ہے کہ قرآن پاک  سننا فرض عین ہے۔

ردالمحتار میں ہے:  وَنَقَلَ الْحَمَوِيُّ عَنْ أُسْتَاذِهِ قَاضِي الْقُضَاةِ يَحْيَى الشَّهِيرِ بِمِنْقَارِي زَادَهْ أَنَّ لَهُ رِسَالَةً حَقَّقَ فِيهَا أَنَّ اسْتِمَاعَ الْقُرْآنِ فَرْضُ عَيْنٍ — حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (١ ‏/ ٥٤٦)

بعض كتب میں فرمایا کہ علماء کی جماعت کثیر کا یہ مسلک ہے کہ نماز سے باہر قرآن پاک کا  سننا مستحب ہے۔

تفسیر احمدی میں ہے، استدل بھا بعض علماء الحنفیة فى  ان ترك القراءة للموتم فرض وذلك لان الله تعالى یامر باستماع  القرآن و الا نصات عند قراة القرآن مطلقا سواء كان في الصلوة او في  غیرھا ولكن لما كان عامة العلماء غیر قائلین بوجوب الاستماع خارج الصلوة بل باستحبابھ خلاصہ یہ کہ نماز سے باہر قرآن  پاک سننے کے متعلق تین قول مذکور ہیں۔ (1) فرض عین  (2) فرض کفایہ (3) مستحب

(امام اہلسنت اعلحضرت فاضل  بریلوی قدس سره نے اپنے فتاوی میں تحقیق فرمائی کہ اگر قرآن پاک کے سننے کے لئے جمع ہوئے ہوں، تو قرآن پاک  کے وقت ہر ایک کا چپ رہنا واجب ہے، اگر چہ ہزاروں کی  تعداد میں ہوں، چاہے ان کو دوری کی وجہ سے پڑھنے والے کی آواز نہ پہنچے، لیکن جب کہ لوگ اپنے اپنے  کاروبار میں ہوں تو قرآن پاک سننے کا قصد نہ رکھتے ہوں  تو بعض کے سننے سے فرض ادا ہو جائیگا ۔ پہلے قول کی  بنا پر نہ سننے والے اور نہ چپ رہنے والے سب گنہگار ہیں  اور دوسرے قول کی بنا پر اگر بعض سن لیں گے اور چپ  رہیں گے ، تو کوئی گنہگار نہیں ورنہ سب گنہگار، تیسرے  قول کی بنا پر نہ سننے والے اور نہ چپ رہنے والے  مستحب کے ترک کرنے والے ہیں۔ جو قرآن پاک کی تلاوت کے وقت خاموش رہے اور سنے تو  وه شریعت کے مطابق عامل اور اجر عظیم حاصل کرنے والا ہے، لہذا تحقیق یہی ہے کہ یا سب آدمی قرآن پاک کی  سورتوں اور آیتوں کو آہستہ پڑھیں یا ایک آدمی بلند آواز  سے پڑھے اور باقی حضرات غور سے سنیں، اور خاموش رہیں ۔ ختم شریف کو ہرگز بند نہ کریں۔ بلکہ جاری رکھیں ۔  کیونکہ یہ دین و دنیا کے فیوض و برکات و حصول حسنات  کا ذریعہ ہے۔ والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم۔

(۱) ↩ترجَمۂ کنزالایمان:اورجب قراٰن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو۔ (پ۹ الاعراف ۲۰۴)

(۲) ↩ ترجمہ: اس آیت کاظاہریہ ہےکہ جب قرآن پاک پڑھا جائے، خواہ نمازمیں ہو یا اس کے علاوہ، اس وقت سننا اور خاموش رہنا واجب ہے۔ (تفسیر مدارک، ج 1، ص 628، مطبوعہ بیروت)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ49
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-427

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعتلاوت قرآن
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅