قبلہ و کعبہ بزرگ محترم صاحب جامعہ عربیہ نا گپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ کہنا کہ ”میرے پیرو مرشد نے جو قبول کیا وہ خدا نے قبول کیا۔“ یہ بات کہاں تک صحیح ہے اور کس حد تک قابل اعتماد ہو سکتی ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
قبول کرنا نہ کرنا مرضی الہی پر موقوف ہے لیکن اگر پیر سنی صحیح العقیدہ پابند شرع ، غیر فاسق معلن ہو تو مرید کا ایسے پیر کے ساتھ اعتقاد مذکور رکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔