🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

نبی علیہ السلام کس کے نور سے پیدا ہوئے؟

🔖 SF-225 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 192 07 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

زیدکہتا ہے کہ حضور نور ہیں مگر الله کے نور سے نہیں ہیں، اس کی وضاحت فرماویں۔ بینوا توجروا۔

✅
Answer

 بلا شبہ حضور نبی اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الله تعالیٰ کے نور سے ہیں بلا کیف و تقسیم حضور نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خود حضرت جابر رضی الله تعالیٰ سے فرمایا:  یَا جَابِرُ اِنَّ اﷲ َ تَعَالیٰ خَلَقَ نُوْرَ نَبِیِّکَ مِنْ نُوْرِہٖ   یعنی  اے جابر رضی الله تعالیٰ عنہ بیشک الله تعالیٰ نے تیرے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا فرمایا، دیکھئے حضور نبی کریم تو خود فرمارہے ہیں، کہ الله تعالیٰ نے اپنے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا فرمایا۔ اور سوال میں کھلم کھلا مخالفت کی گئی ہے، سوال میں کہ الله تعالیٰ نے اپنے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا نہیں فرمایا، بلکہ غیر کے نور سے پیدا فرمایا، تو سائل ذرا یہ تو بتائے کہ وه غیر  کون ہے، کہ جس کے نور سے الله تعالیٰ نے اپنے نبی کے نور کو پیدا فرمایا ، سوال کرنے والا بیچاره اس حدیث کو سمجھا ہی نہیں ہے، اور خود ایسی بات کر دی ہے جو بے سند ہے، ہمارے نبی علیہ الصلوٰة والسلام کی ذات الله تعالٰی کی ذات کی مظہر اتم ہے، اور ہمارے نبی علیہ الصلوٰة والسلام کا نور ذاتی بایں وجہ ہے، کہ بغیر وسیلہ کے منسوب بسوئے واجب ہے، اور چیزوں کی نسبت الله تعالیٰ کی ذات کی طرف ہمارے نبی علیہ الصلوٰة والسلام کے وسیلہ سے ہے، مگر حضور علیہ الصلوٰة والسلام بغیر وسیلہ کے ذات واجب کی طرف منسوب ہیں یا یہ معنی ہیں کہ نبی پاک صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نور مجسم ہیں مخلوق ہیں، اصل نور آپ ہی ہیں، اور باقی انوار آپ کی فروع ہیں آپ بلا شبہ نور الانوارہیں صلی الله تعالی علیہ وسلم ۔

خلاصہ اس امر کا یہ ہے، کہ الله تعالی نے اپنے نبی کے نور کو بلا تقسیم و کیف اپنے نور سے پیدا فرمایا  اور باقی مخلوق کو اپنے نبی کے نور سے پیدا فرمایا، جیسا کہ کتب روایات میں اس کی تصریح ہے، یہاں تک کہ بعض دیوبندی مولویوں نے بھی بعض (دیکھو نشر الطیب و عطر الورده) رسائل میں اس کی تصریح کی ہے کہ الله تعالیٰ نے اپنے نبی کے نور کو اپنے نور سے پیدا فرمایا، یہ مضمون ایک لحاظ سے متشابہات سے ہے، اس کے یقینا یہ معنی نہیں کہ الله تعالی کی ذات سے کوئی چیز علیحده ہوئی کیونکہ ذات مقدسہ باری تعالیٰ کم و کیف مقدار و تقسیم سے جسم سے جسمانیات سے ترتیب سے انحلال سے عوارض حدوث و امکان سے منزه و پاک ہے، الله تعالٰی بصیرت دے اور حق کہنے اور حق پر  عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔   والله تعالی و رسولہ الا علیٰ اعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ145
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-225

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب النبوة والرسالة
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅