🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نمازِ جنازہ

قبر پر اذان دینا کیسا ؟

🔖 SF-299 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 111 29 Jul 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :

ایک جگہ یوں دیکھا کہ میت کو قبرستان میں دستور کے مطابق دفن کیا پھر قبر پر مہر پڑھی گئی یہ تو نہیں معلوم کہ مہر میں کیا پڑھا جاتا ہے۔ پوچھا اس لیے نہیں کہ ڈر وہابی ہونے کا تھا۔ خیر اس کے بعد اذان پڑھی گئی تو یہ بات کہاں تک درست ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب فرما کر مشکور فرمائیں۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــــــــــــــاب

قبر پر اذان دینا میت کو تلقین کرنا ہے۔ تلقین موتی کا ثبوت بہت سی حدیثوں سے ملتا ہے۔ مشکوۃ شریف میں ہے: وعن أبي سعيد وأبي هريرة رضي الله عنهما قالا : قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا الله ". (رواه مسلم) (مشكاة المصابيح،  ج:1 ، ص: 508، کتاب الجنائز/ صحيح مسلم، ج 2، ص 631، كتاب الجنائز، باب تلقين الموتى لا إله إلا الله، الحدیث : 916) حضرت ابوسعید و ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا : اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو۔ اس حدیث کے دو معنی ہو سکتے ہیں ایک تو یہ کہ جو مر رہا ہو اس کو کلمہ کی تلقین کرو ۔ دوسرے یہ کہ جو مر چکا ہو اس کو کلمہ سکھاؤ۔ پہلا معنی مجازی اور دوسرا معنی حقیقی ہے۔ اور بلا وجہ معنی مجازی مراد لینا ٹھیک نہیں ۔ لہذا حدیث کا مطلب یہ ہوا کہ اپنے مردوں کو کلمہ کی تلقین کرو اور کلمہ کی تلقین بعد از دفن ہی ہو سکتی ہے۔چنانچہ  فتاوی شامی میں ہے: أَمَّا عِنْدَ أَهْلِ السُّنَّةِ فَالْحَدِيثُ أَيْ «لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إلَهَ إلَّا الله » مَحْمُولٌ عَلَى حَقِيقَتِهِ لِأَنَّ الله تَعَالَى يُحْيِيهِ عَلَى مَا جَاءَتْ بِهِ الْآثَارُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْهُ «أَنَّهُ أَمَرَ بِالتَّلْقِينِ بَعْدَ الدَّفْنِ فَيَقُولُ: يَا فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ اُذْكُرْ دِينَك الَّذِي كُنْت عَلَيْهِ مِنْ شَهَادَةِ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا الله  وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله (رد المحتار، ج 2، ص 191، باب الدفن، بحث تلقین بعد الميت) اہلِ سنت کے نزدیک یہ حدیث " لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ" اپنے حقیقی معنی پر محمول ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اسے زندہ فرماتا ہے جیسا کہ حدیثوں میں آرہا ہے۔ اور حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  سے روایت ہے کہ آپ نے دفن کے بعد تلقین کاحکم دیا پس قبر پر کہے اے  فلاں بن فلاں تو اس دین کو یا د رکھ جس پر تھا یعنی گواہی دینا اس بات کی کہ اللہ تعالیٰ کے  سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم  اللہ کے رسول ہیں ۔ شامی میں اسی جگہ ہے:  وَإِنَّمَا لَا يُنْهَى عَنْ التَّلْقِينِ بَعْدَ الدَّفْنِ لِأَنَّهُ لَا ضَرَرَ فِيهِ بَلْ نَفْعٌ فَإِنَّ الْمَيِّتَ يَسْتَأْنِسُ بِالذِّكْرِ عَلَى مَا وَرَدَ فِي الْآثَارِ (رد المحتار، ج 2، ص 191، باب الدفن، بحث تلقین بعد الميت) دفن کے بعد تلقین سے منع نہیں  کرنا چاہیے۔ کیوں کہ اس میں کوئی ضرر نہیں بلکہ اس میں میت کا فائدہ ہے کہ وہ ذکر الہی سے انس حاصل کرتی ہے۔ جیسا کہ حدیثوں میں ہے۔ اس حدیث اور ان عبارات سے معلوم ہوا کہ دفن میت کے بعد اس کو کلمہ طیبہ سکھانا مستحب ہے، تا کہ مردہ نکیرین کے سوالات میں کامیاب ہو۔ اذان میں بھی کلمہ ہے بلکہ اذان میں پوری تلقین ہے کیوں کہ قبر میں  تین سوالات ہوتے ہیں "من ربك" تیرا رب کون ہے؟ "ما دينك" تیرا دین کیا ہے؟ "ما تقول في حق هذا الرجل"  ان سبز گنبد والے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ پہلے سوال کا جواب اشهد ان لا اله الا الله ، ہوا ۔ دوسرے سوال کا جواب "حی علی الصلوٰة " ہوا یعنی میرا دین وہ ہے جس میں پانچ نمازیں فرض ہیں ۔ (سوائے اسلام کے اور کسی دین میں پانچ نمازیں نہ تھیں ) ۔ تیسرے سوال کا جواب اشهد ان محمد رسول الله ہوا ۔ شامی میں ہے:  قَدْ يُسَنُّ الْأَذَانُ لِغَيْرِ الصَّلَاةِ كَمَا فِي آذَانِ الْمَوْلُودِ، وَالْمَهْمُومِ، وَالْمَصْرُوعِ، وَالْغَضْبَانِ وَمَنْ سَاءَ خُلُقُهُ مِنْ إنْسَانٍ، أَوْ بَهِيمَةٍ وَعِنْدَ مُزْدَحَمِ الْجَيْشِ وَعِنْدَ الْحَرِيقِ قِيلَ وَعِنْدَ إنْزَالِ الْمَيِّتِ لِقَبْرِهِ قِيَاسًا عَلَى أَوَّلِ خُرُوجِهِ لِلدُّنْيَا لَكِنْ رَده ابن حجر  فِي شَرْحِ الْعُبَابِ وَعِنْدَ تَغَوُّلِ الْغِيلَانِ أَيْ تَمَرُّدِ الْجِنِّ (رد المحتار، ج 1، ص 385، کتاب الصلاة، باب الاذان)  نماز کے سوا چند جگہ اذان دینا سنت ہے۔ بچہ  کے کان میں،  غمزدہ کے، مرگی والے کے ، غصہ والے کے کان میں ، جس جانور یا آدمی کی عادت خراب ہواس کے سامنے، لشکروں کے جنگ کے وقت، آگ لگ جانے کے وقت ، میت کو قبر میں اُتارتے وقت اس کے پیدا ہونے پر قیاس کرتے ہوئے۔ لیکن اس اذان کے سنت ہونے کا ابن حجر علیہ الرحمۃ نے انکار کیا ہے، جن کی سرکشی کے وقت ۔ علامہ ابن حجر نے اس اذان کے سنت ہونے کا انکار کیا نہ کہ مستحب و مباح ہونے کا ۔ حاصل تحریر یہ ہے کہ میت کی قبر پر اذان دینا مستحب ہے کیوں کہ اس سے میت کو نفع پہنچتا ہے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۴    ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ129
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-299

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب صلاة الجنازة
فصلفصل في صلاة الجنازة
موضوعنمازِ جنازہ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅