🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
پیری مریدی

نماز چھوڑنے والا شراب پینے والا پیر نہیں ہو سکتا

🔖 SF-238 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 148 11 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

ایک مسلمان درویش جس کا کلام شرعی اور طریقت کے تذکرے سے بھرا ہوا ہوتا ہے، کشف اور کرامتیں بھی اکثر ظاہر ہوا کرتی ہیں اور غیروں کو نصیحت بھی کرتا ہے، لیکن خود مسکرات (نشہ آور اشیاء) میں مبتلا ہے اور بظاہر نماز سے کچھ علاقہ نہیں؛ ایسے شخص سے مرید ہونا اور ارادت رکھنا چاہیے یا نہیں؟ اور اس کا اعتقاد بالولایت کرنا چاہیے یا نہیں؟ اگر وہ ممنوعات لانے کے لیے کہے یا پیسہ طلب کرے، تو اس کی بات ماننی چاہیے یا نہیں؟

سائل: مولوی احسان علی، طالبِ علم مدرسہ اہلِ سنت

۱۳ جمادی الاولیٰ ١٣٤٠ھ۔

✅
जवाब

پیر کے لیے چار شرطیں ہیں  (۱)۔ ان میں ایک یہ بھی ہے کہ فاسقِ معلن نہ ہو۔ اور جب یہ شخص تارکِ صلاۃ اور شاربِ خمر (شراب پینے والا) ہے، تو ہرگز اسے پیر نہ بنایا جائے، اگرچہ اس سے خوارق (کرامات) ظہور میں آتے ہوں؛ اور نہ اس کے کہنے سے ممنوعات کا ارتکاب کیا جائے۔

”لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق“ (یعنی: خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں)۔

اور اسے پیسہ بھی نہ دیا جائے، کیونکہ شراب خور ہے تو شراب میں ہی صرف کرے گا۔ اور اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪﴾(۲) (القرآن، المائدۃ، الآیۃ: 2)واللہ تعالیٰ اعلم

(۱) ↩ اگر ان میں سے ایک شرط بھی کم ہو تو بیعت جائز نہیں۔ وہ چار شرائط یہ ہیں: (١) پیر سُنی صحیح العقیدہ ہو۔ (۲) فقہ کا اتنا علم رکھتا ہو کہ اپنی حاجت کے سب مسائل جانتا ہو، اور کوئی نئی حاجت درپیش ہو تو اس کا حکم کتاب سے نکال سکے۔ (٣) اس کا سلسلہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک صحیح و متصل ہو۔ (۴) فاسقِ معلن نہ ہو، یعنی اعلانیہ کسی کبیرہ کا مرتکب یا کسی صغیرہ پر مُصر نہ ہو۔واللہ تعالیٰ اعلم۔ ( از: مفتی اٰلِ مصطفیٰ مصباحی  علیہ الرحمہ)

(۲) ↩ترجمہ کنزالایمان: اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ11
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-238

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعپیری مریدی
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅