🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طلاق

کیا اولاد نہ ہونے کے سبب طلاق کا مطالبہ درست ہے؟

🔖 SF-262 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 249 20 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

ایک شخص کی شادی تقریباً آٹھ سال قبل  ہوئی تھی، میاں بیوی میں بڑاسلوک آج تک رہا، اور نہ ہی اسکی بیوی کو یہاں کے کسی رشتہ دار سے تکلیف پہنچی ہے،ابھی تک اس کی اولاد نہیں ہوئی ، خدا کی قدرت ہے، آدمی طاقتور مرد ہے، شاید اس کے ماده میں کوئی فرق ہو ڈاکٹر کے کہنے کے مطابق اب بیوی کے والدین طلاق دلوانا چاہتے ہیں، اس کی بیوی کو بھی اکساتے ہیں، میاں طلاق نہیں دیتا، شریعت اس کے بارے میں کیا کہتی ہے، فتویٰ عنایت کیا جاوے۔ بینوا توجروا۔

✅
Jawab

عورت کو طلاق دینے کا اختیار شریعت نے مرد کو دیا ہے، مرد جب چاہے طلا ق دے۔ جب چاہے نہ دے، قرآن پاک میں ہے،  بِیَدِهٖ عُقْدَةُ النِّكَاحِؕ

حدیث شریف میں ہے:  الطَّلَاقُ لِمَنْ أَخَذَ بِالسَّاقِ — (سنن ابن ماجه - ت عبد الباقي – ابن ماجه (١ ‏/ ٦٧٢)

مرد جبكہ عورت سے وطی کرنے پر قادر ہے، تو عورت کو نکاح فسخ کرانے کا حق نہیں ہوتا۔ چنانچہ بہار شریعت میں عالمگیری کے حوالہ سے تحریر فرمایا:  شوہر جماع کرتا ہے مگر منی نہیں ہے کہ انزال ہو تو عورت کو دعوے کا حق نہیں۔ (1) (عالمگيری)۔ صورت مسئولہ میں مرد جبکہ وطی  کرنے پر قادر ہے، تو عورت کو طلاق لینے یا نکاح فسخ کرنے کا شرعاً کوئی حق نہیں اگر چہ اس عورت کے آٹھ سال سے بچہ پیدا نہ ہوا ہو، بچہ کا پیدا ہونا قبضہ قدرت باری تعالیٰ ہے، مرد و عورت کے اختیار کی بات نہیں ۔ والله تعالی و رسولہ الا علیٰ اعلم۔

(1) ↩''الفتاوی الھنديۃ''،کتاب الطلاق، الباب الثاني عشرفي العنین ،ج۱، ص۵۲۵

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ119
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-262

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطلاق
موضوعطلاق
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅