مسئله : از : خادم العلما حاجی عزیز احمد خان ، خطیب مسجد سوداگران، مہو با ضلع ہمیر پور
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
ماں اور بیٹے میں اس بات پر جھگڑا ہوا کہ بیٹا اپنی ماں سے بغرض سودا سلف پیسہ طلب کر رہا تھا اور ماں دینے میں حیلہ حوالہ کر رہی تھی ۔ اس جھگڑے نے یہاں تک طول پکڑا کہ ماں کی زبان سے فحش کلمہ نکل پڑا کہ" تو اپنی لڑکی کو بوروں کو دے جو تمہارے گھر میں رہے اور اپنی اہلیہ کو بھی لے جا لڑکا غصے میں تو تھا ہی، بے ساختہ اس کے منہ نکل پڑا کہ ” میں نے اس کو طلاق دی" اور ایک مرتبہ نہیں بلکہ پانچ چھ بار یہی جملہ استعمال کیا۔ ایسی صورت میں کیا عورت اس مرد کے نکاح میں رہی یا خارج ہو گئی؟ جواب با صواب سے مطلع فرمایا جائے نوازش ہوگی۔ اور یہ جھگڑا عورت کی غیر موجودگی میں ہوا۔
الجواب بعون الملك الوهـــــــــاب
صورت مسئولہ میں عورت پر تین طلاق مغلظہ واقع ہو گئی ۔ اب بغیر حلالہ وہ عورت اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں۔ طلاق واقع ہونے کے لیے عورت کی موجودگی ضروری نہیں۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۴ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔